پلوامہ حملہ مودی کےانتخابی مفادکیلئے کیاگیا، راج ٹھاکرے
ممبئی۔۔۔ مہاراشٹر نو نرمان سیناکے سربراہ راج ٹھاکرے نے دعویٰ کیا کہ پلوامہ حملہ پارلیمانی انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کو فائدہ پہنچانے کے ارادے سے کیا گیا۔ٹھاکرے نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کوانتخابی فائدہ پہنچانے کیلئے ملک میں اشتعال انگیزی کی جارہی ہے۔انہوں نے پارٹی کے 13 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کیلئے قربانی دینے والے فوجی اہلکاروں کے بارے میں سوال نہیں کیا جانا چاہئے۔میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ 2019 کے انتخابات سے قبل مودی حکومت جنگ جیسی صورت حال پیدا کرسکتی ہے۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ حملہ انتخابات قریب آتے ہی کیوںہوا ۔انہوں نے ہندوستانی فضائیہ کی جانب سے کی جانیوالی کارروائی پر سوال اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کو ہدف تنقید بنایا۔