ممبئی۔۔۔ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی اورنیتا امبانی کے بڑے بیٹے آکاش امبانی کی بارات
ممبئی میں واقع جیو ٹاور سے نکل کر شادی کی تقریب میں پہنچ گئی۔بارات نکلنے سے قبل آکاش نے اپنے دادا اور ریلائنس انڈسٹریز کے بانی دھیرو بھائی امبانی سے نیک تمنائیں حاصل کیں۔
تقریب کے موقع پرامبانی فیملی خوشی سے سرشار نظر آئی۔بیٹے کی شادی میں مکیش اور نیتانے بارات میں رقص بھی کیا۔
شادی کی تقریب میں بالی وڈ کے نامور اداکاروں کے علاوہ برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر اور ان کی اہلیہ چیری بلیئر ، گوگل کے سی ای او سندر پچائی اور ان کی اہلیہ انجلی پچائی ، سابق یو این جنرل سیکریٹر بین کیمون اور ان کی اہلیہ اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر جیسی مایہ ناز شخصیات نے شرکت کی۔مہمانوں کی فہرست میں عالمی سطح کے سرمایہ کاروں میں سامسنگ کے نائب صدرجے واوی لی ، انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی کے ایگزیکٹیو بورڈ کے رکن کرسٹوف ڈی کیپر، سعودی وزیر توانائی خالد الفالح ، بیلجیئم کی سیاستداں اور پورپی ارکان پارلیمنٹ ویرونک ڈی پیپر ، نیٹا فلیکس کے معاون بانی ریڈ ہیسٹنگ شامل ہیں۔سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے چیف یاسر الرومیان اور انکی اہلیہ ، ٹاٹا کے صدر این چندر شیکھر اور ان کی اہلیہ للیتا، کوکا کولا کے سی ای او جیمس کیونسی، سابق امریکی کانگریس کے رکن ایریک کینٹر اور ان کی اہلیہ، مورگن اسٹینلی ، بینکار مائیکل گریمز اور ان کی اہلیہ، ڈاو کیمیکل کے صدر اینڈریو لیورس اور ان کی اہلیہ پاؤلا ، گلوبل کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینک کے چیئر مین اور سعودی آرامکو کے ایم ڈی احمد السبیعی بھی تقریب میں موجود ہیں۔ہندوستانی سیاستدانوں میں مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور ان کی اہلیہ امریتا، وزیر ریل پیوش گوئل ، وزیر تجارت سریش پربھو اور سابق وزیر تجارت آنند شرما بھی شادی کی تقریب میں شرکت کرینگے۔