Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج شام تک انتخابات کی تاریخ کا اعلان متوقع

نئی دہلی۔۔۔ چیف الیکشن کمشنرسنیل اروڑا لوک آج شام 5بجے پریس کانفرنس میں الیکشن کی تاریخوں کا اعلان کرسکتے ہیں۔کمیشن نے الیکشن کی تاریخوں کا اعلان کرنے کیلئے پہلی مرتبہ پریس کانفرنس وگیان بھون میں منعقد کی ۔عام طورپر کمیشن اپنی پریس کانفرنس اپنے دفتر کے مرکزی ہال میں منعقد کرتا رہا ہے۔الیکشن کی تاریخوں کے اعلان کے سلسلے میں گزشتہ کئی دنوں سے ملک بھر میں قیاس آرئیاں کی جارہی تھیں اور یہ بتایا جارہا تھا کہ9 مارچ کو الیکشن کی تاریخوں کا اعلان ہوگا لیکن کل اعلان نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں میں اس کی دلچسپی مزید بڑھ گئی تھی۔واضح ہو کہ لو ک سبھا کی مدت 3جون کو ختم ہورہی ہے۔امکان ہے کہ کمیشن ماضی کی طرح آندھرا پردیش، اوڈیشہ، سکم اور اروناچل پردیش کے اسمبلی انتخابات بھی پارلیمانی انتخابات کے ساتھ کراسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -مودی سماجی ہم آہنگی کو سبوتاژ کرکے انتخابات جیتنا چاہتے ہیں، اجیت سنگھ

شیئر: