Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی: پولیس اہلکاروں نے تاجر کے فلیٹ سے1.85کروڑ روپے لوٹ لئے

لکھنؤ۔۔۔گوسائیں گنج کے سب انسپکٹرز نے چھاپے کی آڑ میں ایک تاجر کے فلیٹ میں گھس کر 1.85کروڑ روپے لوٹ لئے۔بندوق کی نوک پر انجام دینے والی واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ گوسائیں گنج تھانے میں تعینات سب انسپکٹر اشیش تیوار ی، پولیس لائنس میں تعینات ایس آئی پون مشرا ،معاون مدھوکر مشرا اور 4دیگر افرادنے سرسواں میں واقع اومیکس سٹی کے فلیٹ نمبر 104میں کالے دھن کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا ۔تلاشی کے دوران فلیٹ سے روپوں سے بھرے بیگ اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا۔فلیٹ کے مالک انکت نے بتایا کہ 3.38کروڑ روپے باندہ میں واقع کانکنی کے شعبے میں کام کرنیوالی کمپنی کو پہنچانی تھی لیکن پولیس اہلکارو ں نے بندوق کی نوک پر ایک بیگ سے خطیر رقم لوٹ لی۔پولیس نے بتایا کہ دیگر 2بیگوں کی رقم کاؤنٹ کی گئی تو 1.53کروڑ روپے ہی تھے۔ ایس ایس پی کی ہدایت پر ایس پی وکرانت ویر تاجر کے فلیٹ پر پہنچے اور وہاں نصب سی سی ٹی کیمرہ کی فوٹیج میں مخبر مدھو کر رقم سے بھرا تھیلہ لیکر باہرجاتا ہواجبکہ فلیٹ میں موجود افرادکو بندوق کی نوک پر لوٹ پاٹ کرتے پولیس اہلکار بھی نظر آئے۔ ایس ایس پی کلاندھی نیتھانی نے 2سب انسپکٹرز ، ان کے معاونین اور 2نامعلوم افراد کیخلاف ڈاکا زنی کی رپورٹ درج کرائی بعدازاں دونوں سب انسپکٹرز کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ۔

 

شیئر: