Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آگرہ ؍لکھنؤ ایکسپریس وے پر17ماہ میں 1966 حادثات، 191افراد ہلاک

آگرہ۔۔۔آگرہ ؍لکھنؤ قومی شاہراہ پر گاڑیاں چلانا اب محفوظ نہیں رہا ۔آر ٹی آئی کے وکیل کے سی جین نے اتر پردیش ایکسپریس وے صنعتی ترقیات اتھارٹی( یو پی ڈا) سے رپورٹ طلب کی جس میں حادثات سے متعلق انکشافات سامنے آئے۔رپورٹ کے مطابق17ماہ کے دوران ایکسپریس وے پر1966حادثات میں 191افرادہلاک ہوگئے۔ 2018ء میں ایکسپریس وے پر145حادثات مویشیوں کی وجہ سے ہوئے۔ اگست2017سے مارچ2018کے دوران ایکسپریس وے پر 873حادثات رونما ہوئے۔ اس میں 100افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ۔ اپریل 2017سے دسمبر 2018کے درمیان 1113حادثات ہوئے۔ اس میں 91افراد کی موت واقع ہوگئی۔اس طرح 17ماہ کے دوران آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر حادثات میں مرنیوالوں کی تعداد191ہوگئی۔واضح ہو کہ شاہراہ کے دونوں جانب آہنی ریلنگ نصب ہے تاہم بعض جگہوں پر ریلنگ ٹوٹی ہونے کے باعث مویشی ایکسپریس وے پر آجاتے ہیں جو حادثات کا سبب بن رہے ہیں۔وکیل کے سی جین کا کہنا ہے کہ ایکسپریس وے پر عام گاڑیوں کی رفتار 100کلو میٹر فی گھنٹہ مقرر ہے تاہم ابھی تک رفتار کنٹرول کرنے کیلئے کیمرے نصب نہیں کئے جاسکے۔جین نے وزیر اعلیٰ اور گورنر کو حادثات پر قابو پانے کے سلسلے میں بعض اہم تجاویز ارسال کئے۔
مزید پڑھیں:- - - - -کولہا پور: ساس کے غم میں بہو نے جان دیدی

شیئر: