Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

190کروڑ کی لاگت سے کرتارپور ٹرمینل کی تعمیر کا منصوبہ

چنڈی گڑھ ۔۔۔سکھوں کے گرودوارے کرتار پورتک جانیوالے مسافروں کیلئے 190کروڑ روپے کی لاگت سے عالیشان ٹرمینل تعمیر کیا جائیگا ۔اس ٹرمینل سے روزانہ 5ہزار مسافرباآسانی آمدو رفت کرسکیں گے۔پنجاب کے ضلع گرداسپور میں ڈیرا بابا نانک سے پاکستان میں واقع کرتار پور تک راہداری کی تعمیرکا فیصلہ 2018ء میں مرکزی کابینہ کے اجلاس میںکیا گیا تھا جس کے بعد پی ٹی بی منصوبے کی منظوری دی گئی۔وزارت کے افسر ان نے بتایا کہ ٹرمینل سے گزرنے والے تمام مسافروں کو ضروری سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔کرتار پور کمپلیکس190کروڑ روپے کی لاگت سے سکھ پیروکاروں کے عقیدے اور جذبات کا خیال رکھتے ہوئے اعلیٰ معیار پرتعمیر کیا جائیگا۔ہندوستانی سرحد پر تعمیر ہونیوالے اس کمپلیکس میں تاریخی تصاویر آویزاں ہونگی۔علاوہ ازیں پارکنگ اور دیگر ضروری سہولتیں موجودہونگی۔
مزید پڑھیں:- - -  -یوپی: پولیس اہلکاروں نے تاجر کے فلیٹ سے1.85کروڑ روپے لوٹ لئے

 

 

شیئر: