کولہا پور: ساس کے غم میں بہو نے جان دیدی
کولہا پور۔۔۔مہاراشٹر کے ضلع کولہا پور میں ایک خاتون نے اپنی بیمار ساس کی موت کے غم میں خود کشی کرلی۔جونا رجواڑا پولیس تھانے کے افسر عرفان گڈ کری نے بتایا کہ 70سالہ مالتی لوکھنڈے طویل عرصہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھی۔49سالہ بہو شبھانگی لوکھنڈے کو جب ساس کی موت کی اطلاع ملی تو وہ دلبرداشتہ ہوکر تیسری منزل پر واقع فلیٹ کی بالکنی سے چھلانگ لگا کر جان دیدی۔گڈ کری نے کہا کہ شبھانگی کی خودکشی کے پیچھے کارفرما عوامل کی بابت تحقیقات کی جارہی ہیں۔پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے سی پی آر اسپتال روانہ کردی اور واقعہ کی رپورٹ درج کرکے اہل خانہ اور علاقے کے لوگوں سے تفتیش شروع کردی۔