مظفر نگر:کار اور ٹرک میں تصادم، 5افراد ہلاک،3زخمی
سہارنپور۔۔۔۔اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں ہولنا سڑک حادثہ میں 5افراد اور 3شدید زخمی ہوگئے۔حادثہ اس وقت پیش آیاجب دیوبند کے علاقے رنکھنڈی کے رہنے والے 8افراد کار میں سوار ہوکر میرٹھ کے تھانہ سردھنا کے گاؤں کھیڑاسےشادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس سہارنپور جارہے تھےکہ مظفر نگر تھانہ رتن پوری کے قریب کار ڈرائیورکے قابو سے باہر ہوکر سامنے آنے والے ٹرک ٹکراگئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ گاڑی کے پرخچے اڑ گئے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو کار سے نکال کر اسپتال پہنچایا۔اس حادثے میں 3افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ 2 اسپتال میں علاج کے دوران چل بسے۔پولیس نے لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیں اور واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔