Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئل ریفائنری پر ہند، سعودی مذاکرات

ریاض۔۔۔ سعودی عرب اور ہندوستان نے 44 ارب ڈالر کی لاگت سے آئل ریفائنری کے منصوبے پر بات چیت کی۔ امریکی خبررساں ادارے بلومبرگ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی وزیر پٹرولیم خالد الفالح اور ان کے ہندوستانی ہم منصب نے نئی دہلی میں مذکورہ منصوبے پر بات چیت کی۔ ہندوستان تیل کے نرخوں میں اتار چڑھاﺅکے مسائل سے بچنے کیلئے سعودی عرب کے ساتھ وسیع البنیاد تیل منصوبہ قائم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ ہندوستانی ا سٹراٹیجک تیل ذخائر پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے وزراءنے بات چیت کی۔ ہندوستان پوری دنیا میں سب سے زیادہ تیل خرچ کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔ 

شیئر: