Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نگراں آلے سے آراستہ پرندہ ؟

ریاض ۔۔۔ ایک سعود ی نوجوان کو جازان ریجن کی الریث کمشنری میں وادی طفشہ میں جھیل کے قریب مردہ گدھ پڑا نظر آیا۔ اسکی کمر پر ایک آلہ نصب تھا اور ای میل کا پتہ بھی درج تھا۔ ایسا لگتا ہے کہ آلہ قازقستان میں نصب کیا گیا تھا۔ یہ ان 20پرندوں میں سے ایک ہے جن کا تعاقب 2018ءسے آلات کی مدد سے کیا جارہا ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ بعض لوگوں کا یہ دعویٰ کہ 20برس سے پرندے کی کمر پر اس قسم کے آلے کی تنصیب کا سلسلہ چل رہا ہے کیونکہ ornitrackنامی آلہ 20برس قبل مہیا ہی نہیں تھا۔ علاوہ ازیں اس میں لگائی جانے والی بیٹری کی عمر محدود ہوتی ہے طویل نہیں۔
 

شیئر: