Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طبی عملہ خوردبینی آپریشن میں کامیاب

نجران۔۔۔ یہاں کنگ خالد اسپتال کے سعودی طبی عملے نے خوردبین کی مدد سے اپنی نوعیت کے منفرد آپریشن (PIPAC) کا پہلا مرحلہ کامیابی سے انجام دیا۔ خاتون مریضہ ایک برس سے زیادہ عرصے سے رگ کے ذریعے کیمیکل علاج لے رہی تھی۔ آپریشن 3 مرحلوں میں کیاگیا۔ محکمہ صحت نجران کا کہنا ہے کہ دوسرا آپریشن 6ہفتے اور تیسرا آپریشن 3 ماہ بعد کیا جائے گا۔ محکمہ نے پہلے اور نازک آپریشن کی کامیابی پر انتہائی اطمینان کا اظہار کیا۔ 
 

شیئر: