وسیم اکرم، وقار یونس اور یاسرشاہ کیلئے صدارتی تمغے
اسلام آباد: پاکستان کی حکومت نے سابق کرکٹ کپتان وسیم اکرم اور وقار یونس سمیت موجودہ اسٹار لیگ اسپنر یاسر شاہ کو رواں برس صدارتی ایوارڈ کے لئے نامزد کیا ہے۔فہرست کے مطابق پاکستان کیلئے خدمات پیش کرنے والے غیرملکیوں سمیت 127 اہم شخصیات کو صدارتی ایوارڈ دیا جائے گا۔ایوارڈ 23 مارچ کو یومِ پاکستان کے موقع پر دئیے جائیں گے۔ وسیم اکرم اور وقار یونس کو ہلالِ امتیاز جبکہ یاسر شاہ کو ستارہ امتیاز دیا جائے گا۔ان تینوں کرکٹرز کے علاوہ کسی اور کھیل کے پاکستانی کھلاڑی کا نام صدارتی ایوارڈ زکی اس فہرست میں شامل نہیں۔ یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرکے 82 سالہ ریکارڈ توڑا تھا۔وسیم اکرم نے 104 ون ڈے اور 356 ٹیسٹ میچوں میں نمائندگی کی اور پاکستان کو متعدد فتوحات سے ہمکنار کیا۔وسیم اکرم دنیا کے پہلے بولر تھے جنہوں نے ون ڈے کرکٹ میں 500 وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا جبکہ بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے مجموعی طور پر 900 سے زائد وکٹیں لینے والے واحد پاکستان ہیں۔وقار یونس نے بھی کیریئر کے دوران بلے بازوں کو خطرناک یارکرز اور باونسرز سے پریشان کیے رکھا۔انہوں نے 262 ون ڈے اور 87 ٹیسٹ میچوں میں 416 اور 373 وکٹیں حاصل کیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں