بالی وڈ کی اداکارہ مادھوری دکشت نئی فلم کلنک میں بہار بیگم کے اہم کردار میں دکھائی دی ہیں۔ مادھوری کا کہنا ہے ان کیلئے یہ کردار خاصا مشکل تھا کیونکہ سری دیوی کیلئے مقررکئے گئے اس کردار کی ادائیگی کے دوران انہوں نے سری دیوی کو بہت یاد کیا ۔یہ بلا شبہ ایک مشکل تجربہ رہا۔ واضح رہے کہ ”کلنک“ میں یہ کردار اس سے قبل آنجہانی اداکارہ سری دیوی کیلئے مختص کیاگیاتھا تاہم ان فوت ہونے کے بعد مادھوری کو اس کردار کیلئے چناگیا۔