Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکسڈ مارشل آرٹ باکسرکونر میک کریگر گرفتار

میامی: مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر اور باکسر کونر میک کریگر کو میامی بیچ پولیس نے ایک شخص پر حملے اور مسلح ڈکیتی کے جرم میں گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ میامی بیچ میں چھٹیاں گزارنے والے باکسر علی الصبح ہوٹل سے باہر آئے تو ایک شحض نے ان کے قریب پہنچ کر موبائل کیمرے سے انکے ساتھ سیلفی بنانے کی کوشش کی جس پر کونر ناراض ہو گئے اور انہوں نے اس شحض پر حملہ کرکے اس کا موبائل چھین لیا اور اسے پاوں تلے کچلنے کی کوشش کرنے کے بعد موبائل اٹھا کر ساتھ لے گئے ۔متاثرہ شخص نے رپورٹ کردی جس پر پولیس نے دوپہر کا چھاپہ مار کر کونر میک کریگر کو گرفتار کر لیا ۔ میامی بیچ پولیس کی رپورٹ کے مطابق 30سالہ میک کریگر کو مسلح ڈکیتی چوری اور فساد پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ میک کریگر کے وکیل نے جھگڑے کو معمولی نوعیت کا قرار دیتے ہوئے کہا کہ مارشل آرٹ فائٹر پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے میک کریگر پہلے بھی ایک مقابلے کے دوران جھگڑے پرجرمانے اور پابندی کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردونیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: