Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش کو اننگز کی شکست، ٹیسٹ سیریز میں کیویز کی برتری

 
ویلنگٹن: مہمان بنگلہ دیشی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں بھی اننگز کی شکست سے دوچار ہوگئی اور میزبان نیوزی لینڈ نے 3میچوں کی سیریز میں0-2کی ناقابل شکست برتری بھی حاصل کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کر لی۔ 200رنز بنانے والے سابق کپتان روس ٹیلر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ بنگلہ دیشی ٹیم نے کھیل کے آخری دن 80رنز 3کھلاڑی آوٹ کے ساتھ دوسری اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے نیوزی لینڈ کی 221رنز کی برتری ختم کرنے اور اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے مزید141رنز بنانے کی ضرورت تھی لیکن بنگلہ دیش کی بقیہ7وکٹیں مجموعی اسکور میں 129رنز کا اضافہ ہی کر سکیں اور پوری ٹیم 209رنز پر آوٹ ہو کر 12رنز کے خسارے کے ساتھ ایک اننگز اور 12رنز سے شکست کھا گئی ۔کپتان محمود اللہ67رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ محمد متھن نے47رنز بنائے ۔ کیوی بولر نیل ویگنر نے 5اور میچ میں مجموعی طور پر 9وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے 4کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 16مارچ سے کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردونیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: