Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موزیلا میں کارآمد فیچر کی آمد

موزیلا نے انکرپٹڈ فائل شیئرنگ سروس فائر فوکس کی آزمائش شروع کر دی ہے۔ اس سروس کو فائرفوکس سینڈ نام دیا گیا ہے اور کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ حساس فائلز یا دستاویزات شیئر کرنے کےلئے زیادہ بہتر انتخاب ثابت ہوگی۔اس سروس کے ذریعے صارفین ایک جی بی اسٹوریج کی فائل بائی ڈیفالٹ بھیج سکیں گے تاہم 2.5 جی بی کی فائل کے لئے فائر فوکس اکاﺅنٹ پر سائن اپ ہونا پڑے گا۔یہ سروس مفت ہوگی مگر صارفین اضافی اسپیس خرید نہیں سکیں گے۔سروس کو فی الحال آزمائش کےلئے بیٹا ورڑن میں پیش کر دیا گیا ہے اور آئندہ چند ماہ میں اسے اینڈرائیڈ ایپ کی شکل میں متعارف کرایا جائے گا تاکہ موبائل صارفین بھی فائلز اپنی ڈیوائسز پر شیئر کرسکیں۔
 

شیئر: