یوپی: باراتیوں سے بھری کار درخت سے ٹکرا گئی،7افراد ہلاک
دیوریا۔۔۔اتر پردیش کے ضلع دیوریا میں باراتیوں سے بھری کار درخت سے ٹکرا گئی جس سے گاڑی کے پرخچے اڑ گئے۔ اس حادثے میں 7افراد ہلاک اور 3شدید زخمی ہوگئے۔ہندوستان ویب سائٹ کے مطابق حادثہ دیوریا رودر پور شاہراہ پر بیلڈاڑ موڑ کے سامنے پیش آیا۔ کھورماگاؤں کے مہندر کے لڑکے کی بارات منگل کوسلیم پور کے سوہن پور میں شکل ٹولہ گئی ہوئی تھی۔شادی کی تقریب سے واپس ہوتے ہوئے باراتیوں سے بھری کار تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور سڑک کے کنارے لگے ہوئے درخت سے ٹکرا کر قلابازی کھاتے ہوئے سڑک پر الٹ گئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو کار سے نکال کر اسپتال پہنچایاجہاں علاج کے دوران 7افراد چل بسے جبکہ 3زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں میڈیکل کالج اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ مرنیوالوں کی شناخت ، سچن، بہادر، شیو پوجن، دل سنگارکے طور پر ہوئی جبکہ دیگر کی شناخت کی کارروائی جاری ہے۔