Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپنے فن کو دھیمی آنچ میں پکا کر کندن بنایا، منشاپاشا

تعلیم یافتہ اور فنکارانہ صلاحیتوں سے مالا مال اداکارہ منشا پاشا نے کہا ہے کہ میںبچپن سے ہی اداکارہ بننا چاہتی تھی لیکن پہلے میں نے اپنی تعلیم مکمل کی اور پھر شوبز انڈسٹری میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ۔ ٹیلی وژن ڈراموں میں مختلف کردار ادا کرکے اپنے فن کو دھیمی آنچ میں پکا کر کندن بنایا اور پھر وہ فلموں کی جانب آئی۔منشا پاشا کا تعلق وادی مہران کے خوب صورت شہر حیدر آباد سے ہے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم حیدر آباد سے حاصل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لئے روشنیوں کے شہر کراچی کا رُخ کیا۔ شہر قائد کی نجی یونی ورسٹی سے میڈیا کے شعبے میں گریجویشن کیا۔ ابتداء میں انہوں نے پاکستان اور چائنا کے اشتراک سے بننے والی فلم ”چلے تھے ساتھ“ میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس فلم میں ناقدین نے ان کی پرفارمنس کو سراہا۔ منشا پاشا نے ٹیلی وژن پر سپر ہٹ ڈراموں میں کام کیا اور سینیئر فن کاروں کی موجودگی میں اپنے فن کا لوہا منوایا۔ رواں ماہ 22مارچ کو ان کی فلم ”لال کبوتر“ ریلیز ہو رہی ہے جس میں وہ بطور ہیروئن کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی ۔

 

شیئر: