ثانیہ مرزا کی ٹینس کورٹ میں جلد واپسی کیلئے تیاریاں
دبئی:پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اور آل راونڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ وہ اگست تک ٹینس کورٹ میں واپسی کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ثانیہ مرزا نے بتایا کہ پروفیشنل مقابلوں میں واپسی کیلئے فٹنس حاصل کر نے کی کوشش کرہی ہوں اوراس مقصد کیلئے دبئی میں روزانہ 4 سے 5 گھنٹے ٹریننگ جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں ایک بار پوری فٹ ہوجاوں تو فوراً ہی کھیل میں حصہ لینا شروع کر دوں گی۔ فٹنس پر بھرپور توجہ دے رہی ہوں اور بیٹے کی پیدائش کے بعد 3 ماہ میں 22 کلو وزن کم کیا ہے اور کورٹ میں جلد واپسی کی تیاریاں کر رہی ہیں۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ میرا ٹارگٹ ہے کہ یو ایس اوپن سے دو ہفتے قبل مقابلوں میں حصہ لینا شروع کردوں ۔ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ مجھے واپسی کی کوئی جلدی نہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میںشعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹا پیدا ہوا تھا ۔ ثانیہ مرزا نے بیٹے کے ساتھ نئی تصویر شیئر کی جس میں اس نے ٹینس ریکٹ پکڑا ہوا ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں