Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا نے ہند سے ون ڈے سیریز جیت لی

نئی دہلی: آسٹریلیا نے ہند کو پانچویں اور آخری میچ میں شکست دے کر ون ڈے سیریز 2-3سے جیت لی۔آسٹریلیا کے 272رنز کے جواب میں ہند کی پوری ٹیم 237رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ۔ آسٹریلیا نے پانچواں ون ڈے 35رنز سے جیت لیا۔عثمان خواجہ نے پانچویں میچ میں بھی سنچری اسکور کی۔ ہند نے ابتدائی 2میچ جیتنے کے بعد تیسرے میچ میں فوجی ٹوپیاں پہن کر یکجہتی کااظہار کیا لیکن جیت کی ڈگر کھو بیٹھے۔ سیریز کے تیسرے میچ سے ہند کا رخ شکست کی جانب موڑنے میں آسٹریلیا کی ٹیم کے اوپنر پاکستان نژاد عثمان خواجہ نے اہم کردار ادا کیا جس کے باعث عثمان خواجہ نے مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کیا۔اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر خود بیٹنگ کی اور مقررہ 50اوورز میں 272رنز بنائے۔ جواب میں ہندکی پوری ٹیم 237 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ پانچویں میچ میں عثمان خواجہ نے 106 گیندوں پر 100 رنز بنائے۔کپتان ایرون فنچ 27رنز بنا کر آوٹ ہوئے تو پیٹرہینڈسکومب نے عثمان خواجہ کا ساتھ دیا اور نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 52رنز کی خوبصورت اننگز کھیلی۔ چوتھے میچ میں یادگار اننگز کھیلنے والے ایستھن ٹرنر20رنز بنا سکے جبکہ رچرڈسن 29رنز بنا کر رن آوٹ ہوگئے۔ بھونیشور کمانے 3جبکہ محمد شامی اور رویندرجڈیجہ نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں ہند کی ٹیم ابتداءمیں ہی توازن کھو بیٹھی۔ ہند کی راجدھانی دہلی میں ہونے والے سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں روہت شرما کی نصف سنچری 56رنزکے علاوہ کوئی ٹاپ آرڈر نہیں چل سکا۔ شیکھر دھون12، ویرات کوہلی 20رنز بنا سکے۔ کیدار جادھو نے44اور بھوینیشور کمار نے 46رنز بنائے۔30 اوورز کے اختتام پر انڈیا کے 138 رنز پر 6 کھلاڑی آوٹ ہوچکے تھے۔ ہندکی ٹیم 273 کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اپنی ہی سرزمین پر کھیلی گئی سیریز کے آخری میچ میں 237 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں
 

شیئر: