باندہ۔۔۔۔اتر پردیش کے ضلع باندہ میں گزشتہ 5سال کے میں مردوں کے مقابلے خواتین ووٹرز کی تعداد دگنی ہوگئی۔ 2014ء کے عام انتخابات میںخواتین ووٹرز کی تعداد 684291اور مردوں کی تعداد545995تھی جبکہ 2019کے لوک سبھا انتخابات میں 26225کے اضافے کے ساتھ مردو ں کی تعداد 710516ہوگئی اور 43180کے اضافے کے ساتھ حواتین ووٹرز کی تعداد588775ہوگئی۔این ڈی ٹی وی کے مطابق اس مرتبہ ضلع میں ووٹرز کی تعداد 1299291ہے ۔ضلع الیکشن افسرہیرا لال نے بتایا کہ گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں باندہ میں ووٹرز کی تعداد 1229886تھی جن میں 684291مرد اور 545995خواتین ووٹرز تھیں۔5سال بعدخواتین ووٹروں کی تعداد مردوں کے مقابلے میں 2گنا اضافے کے ساتھ ضلع میں کُل ووٹرز کی تعداد 1299291ہوگئی ہے۔ ان میں خواتین کی تعداد43180ہے۔ باندہ صدر اسمبلی حلقے میں اس بار168996مرد اور 140464خواتین ہیں ان کی کل تعداد309481ہے۔