Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجودھیا میں نئی مسجد کی تعمیر نہیں ہونے دینگے، راجیندر پنکج

لکھنؤ- - - - وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی)کے مرکزی وزیر راجیندر پنکج نے اجودھیا کی متنازعہ جگہ کے مسئلے پر سپریم کورٹ کے حکم پر ہونیوالی ثالثی کی بات چیت پراعتراف کرتے ہوئے کہ کہا کہ سپریم کورٹ آگے آکر اس بات کا اعلان کرے کہ ہائی کورٹ نے زمین کا جو بٹوارہ کیا تھا وہ غلط ہے  ۔انہوں نے کہا کہ ثالثی تو لین دین کیلئے ہوتی ہے ۔ہندو سماج سے آخر کیا امید ہے کیونکہ ہندو سماج 500 برس سے اس جگہ پر مندرتعمیر کرنے کا آرزومند ہے ۔ وی ایچ پی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ 70سال سے الجھے عدالتی نظام سے ہندو سماج کو نجات ملنی چاہئے ۔ اجودھیا کے علاقے  میں  نئی مسجدتعمیر کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
 

شیئر: