لکھنؤ۔۔۔۔ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس ( ڈی آر آئی ) نے 3کروڑ روپے کی غیرملکی کرنسی اور 11کلو سونے کے ساتھ بین الاقوامی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔ ڈی آر آئی لکھنؤ کی ٹیم نے نیپال سرحد پر روپئی ڈیہا میں لیڈیز سوٹ کے کارٹن میں ایک کروڑ روپے مالیت کے امریکی ڈالر چھپا کر لے جانیوالے 2اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔ ان کی نشاندہی پرپولیس نے چاندنی چوک کے ایک مکان سے 2کروڑ روپے سے زائد مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور 11کلو سونا برآمد کیا۔امر اجالا ویب سائٹ کے مطابق انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس نے تفتیشی سرگرمیاں تیز کردیں۔لکھنؤ ڈی آر آئی کے افسران کے مطابق گرفتار شدہ ملزمان اشفاق اور عامر دہلی کے رہنے والے ہیں۔باوثوق ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر اسمگلروں کو روپئی ڈیہا کے کسٹم حکام نے گرفتار کرلیا۔حکام نے شک کی بنیاد پر لیڈیز سوٹ کے کارٹن کو پھاڑ کر گرم پانی میں ڈالا تو 100،100کے 1440کرنسی نوٹ برآمد ہوئےجس کی مالیت ہندوستانی کرنسی میں ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔ دونوں کو کسٹم قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا۔
مزید پڑھیں:- - - -سپریم کورٹ نےمسلمانوں کو پاکستان بھیجنے کی درخواست مسترد کردی