Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل میں سانحہ نیوزی لینڈ پر اظہار ہمدردی

  کراچی:پاکستان سپر لیگ سیزن 4 کے آخری مرحلے کے میچ میں گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی مساجد پر دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے میدان میں ایک منٹ کی خاموشی کی گئی جس میں تمام کھلاڑیوں ، آفیشلز اور تماشائیوں نے حصہ لیا جبکہ تمام کھلاڑی بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر گراونڈ میں آئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائس چرچ میں ہونے والے سانحہ پر اظہار افسوس کے ساتھ شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔کرائس چرچ کی 2 مساجد میں یکے بعد دیگرے دہشتگروں نے گھس کر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 49 نمازی شہید ہوگئے تھے۔پی سی بی نے نیوزی لینڈ کی مساجد پر دہشتگرد حملے کو المناک قرار دیتے ہوئے ہلاک شدگان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہارِ تعزیت اور زخمیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے جبکہ نیوزی لینڈ میں مسلم برادری اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ (این زیڈ سی) کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں پاکستان کرکٹ کی جانب سے کرائس چرچ میں نمازیوں پر ہونے والے اس بہیمانہ دہشت گرد حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ اس مشکل گھڑی میں پی سی بی نیوزی لینڈ کرکٹ میں موجود اپنے دوستوں کے شانہ بشانہ ہے۔اس کے علاوہ چیئرمین پی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے محفوظ رہنے پر اطمینان کا بھی اظہار کیا۔احسان مانی نے کہا کہ حملے میں ان کے بچ جانے پر اللہ تعالی کا کے شکر ادا کرتے ہیں۔ 
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردونیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: