Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد حملے میں زخمی سعودی نژاد برطانوی شہری چل بسا

جدہ ۔۔۔ نیوزی لینڈ میں مساجد پر جمعہ کو حملے میں2سعودی شہری زخمی ہوئے۔ سعودی سفارتخانے نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے دہشتگردانہ حملے پر شدید رنج و ملال اور افسوس کا اظہار کیا اور بتایا کہ سعودی زخمیوں کے علاج اور دیکھ بھال کا خصوصی انتظام کردیا گیا ۔ سعودی شہری محسن الحربی زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ محسن سعودی نژاد برطانوی شہری ہے ۔25برس سے نیوزی لینڈ میںرہائش پذیر تھا۔اسکی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جس میں وہ انگشت شہادت آسمان کی جانب اٹھائے ہوئے ہے۔ایک اور زخمی اصیل الانصاری نے بتایا کہ حملہ آور نے پہلے امام مسجد پر فائرنگ کی تھی۔ پولیس تاخیر سے پہنچی۔الانصاری نے العربیہ چینل سے گفتگومیں کہا کہ حملہ جمعہ کے خطبے کے دوران نماز کھڑی ہونے سے قبل کیا گیا۔الانصاری نے کہا کہ اس نے فرار کی کوشش کی تھی تاہم دروازے سے نکالتے ہوئے ایک گولی اسکے پیر میں جالگی جس سے وہ زخمی حالت میں ایک برابر کے مکان میں گھس گیا تھا۔ اب اسکی حالت تسلی بخش ہے۔ دریں اثناءنیوزی لینڈ میں سعودی سفارتخانے نے شہر میں موجو د تمام سعودیوں سے کہا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر کا دھیان رکھیں۔

شیئر: