Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کی گرفتاری کا حکم

ریاض۔۔۔ سعودی پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعود المعجب نے حوطہ بنی تمیم میں اسلحہ کی نمائش کرنے والے مقامی شہریوں کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ایک وڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی تھی جس میں دکھایا گیا تھا کہ بعض مقامی نوجوان اسلحہ لیکر حوطہ بنی تمیم میں گھوم رہے ہیں۔ المعجب نے انہیں فوراً گرفتار کرکے فوجداری عدالت کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔

شیئر: