Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکائپ کا کالنگ گروپ کیلئے نیافیچر

مائیکروسافٹ نے ویڈیو کالنگ اپلیکشن اسکائپ کے ذریعہ گروپ کال کرنے والے صارفین کےلئے نہایت کارآمد فیچر پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب اسکائپ کے ذریعے گروپ کال میں بیک وقت 25 کے بجائے 50 صارفین ایک دوسرے سے منسلک ہو سکیں گے۔ اسکائپ گروپس میں آڈیو اور ویڈیوز بٹن بھی ان ایبل کئے جائیں گے تاکہ لوگ آسانی سے اپنے مائیکرو فونز کو میوٹ یا ویب کیم ٹرن آن/آف کرسکیں۔اسکائپ میں آپشنل رنگنگ کا آپشن بھی متعارف کرایا جائے گا جس کے تحت گروپ کال کے دوران رنگنگ کی بجائے صارف کو نوٹیفکیشن بھیجا جائے گا۔یہ فیچرز اس وقت بیٹا ورژن میں دستیاب ہیں اور مستقبل قریب میں تمام صارفین کےلئے متعارف کرائے جائینگے۔
 

شیئر: