Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہمارے دل میں آپ کا غم ہے ،وزیر اعظم نیوزی لینڈ

  کرائسٹ چرچ ...نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈاآرڈرن نے کہا ہے کہ ملزم کے پاس اسلحہ کا باقاعدہ لائسنس تھا ۔ہفتہ کو ایک بیان میں وزیراعظم نیوزی لینڈ نے کہا اب وقت آگیا کہ اسلحہ قوانین تبدیل کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا حکومت کےساتھ بھی ملکرکام کر رہے ہیں۔حملہ آورآسٹریلیااورنہ ہی نیوزی لینڈکی واچ لسٹ میں تھا۔ حملے کے فوری بعدپولیس نے کارروائی کی۔حملہ آورپولیس کی تحویل میں ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کوکچھ چیلنجزدرپیش ہیں۔اس لئے کیلئے قانون سازی کریں گے۔ دریں اثناء وزیراعظم نیوزی لینڈ نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور مسلم کمیونٹی سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو امت مسلمہ کیساتھ اظہار یکجہتی کرنی چاہیے ۔ نیو زی لینڈ اس وقت بہت غم سے گزر رہا ہے۔ آپ ہم میں سے ہیں اور اس وا قعہ کے بعد ہمارے دل میں آپ کا غم ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ کمیونٹی کی ہرممکن مدد کی جارہی ہے۔ہماری پہلی ترجیح جاں بحق ہونیوالے افرادکی شناخت تھی۔متاثرین کومالی پیکج دیاجائےگا۔پورا نیوزی لینڈ مسلم کمیونٹی کے ساتھ غم میں شریک ہے۔ 

شیئر: