معروف مزاحیہ اداکار احمد علی بٹ نے حالیہ یوم خواتین کے موقع پر معاشرتی اقدار کے خلاف کئے جانے والے مارچ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔معروف کامیڈین و اداکار احمد علی بٹ نے انسٹا گرام پر چند روز قبل ہونے والے عورت مارچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ کر تعجب ہوا کہ عورت مارچ میں کچھ خواتین ہاتھ میں ایک بینر پکڑے کھڑی تھیں جس پر لکھا تھا کہ ’اپنی روٹی خود بناو¿‘۔ا±ن کا یہ بینر دیکھ کر ایسا لگا جیسے کہ وہ گھر پر روزانہ روٹیاں بناتی ہیں۔ جب کہ ’ان خواتین کو انسٹا گرام اور اسنیپ چیٹ سے فرصت ملے تو معلوم ہوگا کہ روٹی بنتی کیسے ہے۔احمد بٹ نے کہا کہ مردوں سے نفرت دلاکر اپنے فالوور زبڑھانے کے لئے فیمنن ازم کا استعمال بند کریں۔ اصل نسوانیت یہ ہے کہ مردوزن ایک ٹیم کی ذمہ داریاں بانٹیں۔ آپ سب کو نسوانیت مبارک ہو۔