جعلسازی کی اطلاع دینے پر شہری کو 50 ہزار ریال انعام
ریاض۔۔۔ وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے تجارتی جعلسازی کی اطلاع د ینے والے شہری کو 50 ہزار ریال انعام دے دیا۔ شہری نے معروف برانڈ کے نام پر جعلی پرفیوم فروخت کرنے والے ایک گودام کی نشاندہی کی تھی۔ گودام میں مقامی طور پر تیار کئے جانے والے جعلی پرفیوم کی بوتلوں پر معروف برانڈ کا لیبل چسپاں کیا جارہا تھا۔