Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

20ممالک کی جیلوں میں دعوتی کام کیا جائے گا، وزارت اسلامی امور

جدہ۔۔۔ وزارت اسلامی امور دعوة و ارشاد نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی 20 مختلف جیلوں میں دعوتی کام شروع کیا جائے گا۔ وزارت کے تحت دعوة سینٹر کے مشائخ اور داعی حضرات خلیجی و ایشیائی ممالک کے علاوہ آسٹریلیا، یورپ اور افریقہ کی جیلوں میں دعوتی کام کریں گے۔ گزشتہ سال کی رپورٹ میں کہا گیا کہ دعوة سینٹر کے داعیوں نے مختلف ممالک میں 21453 دعوتی دورے کر کے قیدیوں سے ملاقاتیں کی ہیں۔ یہ دعوتی دورے انتہائی مفید رہے جن میں غیر مسلم قیدیوں کو اسلام کی تعلیمات سے روشناس کرایا گیا۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال داعیوں نے برطانیہ کی جیلوں میں 4301 دعوتی دورے کئے تھے۔ یہ فہرست میں سب سے زیادہ رہے۔ دوسرے نمبر پر بوسنیا ہرزیگونیا کی جیلوں کے دعوتی دورے رہے جن کی تعداد 1204 تھی۔ تیسرے نمبر پر انڈونیشیا ہے جہاں کی جیلوں میں 852 دورے کئے گئے۔ اس کے بعد ہندوستان کا نمبر آتا ہے جہاں 444 ، فرانس 300 اور آسٹریلیا کی جیلوں کے 74 دورے کئے گئے۔ وزارت نے بتایا کہ جیلوں کے دعوتی دوروں کا بنیادی مقصد اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے علاوہ ان جیلوں میں قید مسلمانوں کی خبرگیری بھی ہے ۔ دوسرے کے دوران داعی مسلمان قیدیوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔ دعوتی ملاقاتوں میں غیر مسلموں کے ذہنوں میں پیدا ہونےو الے شکوک و شبہات کو دور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ داعی قیدیوں میں بڑے پیمانے پر قرآن مجید کے تراجم تقسیم کرتے ہیں۔ مغربی ممالک میں مسلم اقلیت کے مسائل اجاگر کئے جاتے ہیں۔ مسلمان قیدیوں میں غلو ، شدت پسندی اور بدعات کا خاتمہ کیا جاتا ہے۔ گزشتہ برس کے تجربے کی افادیت کی وجہ سے وزارت نے امسال 20 ممالک کی جیلوں کے دعوتی دوروں کا فیصلہ کیا ہے۔ 

شیئر: