Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہدائے کرائسٹ چرچ کو پی ایس ایل کا خراج عقیدت

کراچی: پی ایس ایل 4 کے فائنل سے قبل اختتامی تقریب کا آغاز ہوا جس میں نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ میگا ایونٹ کی اختتامی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ، ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور، گورنر سندھ عمران اسماعیل،  وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، وزیر ریلوے شیخ رشید اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔اختتامی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ2سال قبل وعدہ کیا تھا پی ایس ایل کراچی لائیں گے۔ ان شا اللہ جلد پاکستان میں عالمی کرکٹ بھی بحال ہوگی۔ ٹیم کوئی بھی جیتے پاکستان کی ہی جیت ہے ۔ ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر پولیس، رینجرز اور مسلح افواج اور دیگر ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔ امید ہے کہ اگلے سال کراچی، حیدر آباد، ملتان، کوئٹہ اور راولپنڈی میں بھی میچز ہوں گے۔ مراد علی شاہ نے اس موقع پر پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگوائے۔ چیئرمین پی سبی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگوں نے پی ایس ایل کو بہت سپورٹ کیا ،یہ کراچی کیلئے تاریخی دن ہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 28 ہزار سے زائد شائقین موجود تھے۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کرکٹ ایسا کھیل ہے جو لوگوں کی زندگی میں خوشی لاتا ہے۔ ا نہوں نے وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی کاوشوں سے پی ایس ایل کو شاندار کامیابی ملی۔ احسان مانی نے مراد علی شاہ، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز اور آئی جی پولیس کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اختتامی تقریب میں نامور گلوکار ابرار الحق، آئمہ بیگ، فواد خان اور جنون گروپ نے منفرد انداز کے نغموں سے تقریب کی رونق میں اضافہ کیا۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردونیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: