سرفراز اور سیمی کی ٹرافی سمیت مزار قائد پر حاضری
کراچی:پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کی رونمائی گزشتہ روزنیشنل اسٹیڈیم میں ہوئی جہاں فائنل میں جگہ بنانے والی ٹیموں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے کپتان سرفراز احمد اور ڈیرن سامی بھی موجود تھے۔ پی ایس ایل فور کا فائنل کا آج ہوگا اور دونوں کپتان فتح کیلئے پرعزم نظر آئے ۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی کے بعدجب کپتان سرفراز احمد اور ڈیرن سیمی کا ٹرافی تھامے فوٹو سیشن ہو نے لگا تو دونوں کے درمیان دلچسپ مکالموں کا تبادلہ بھی ہوا۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے سرفراز احمد سے کہا کہ آج ٹرافی تم اٹھاو کل ہم اٹھائیں گے۔سرفراز احمد ڈیرن سیمی کی اس بات پر کچھ حیران ہوئے لیکن پھر سنبھل کر بولے کہ ہم آج بھی یہ ٹرافی اٹھائیں گے اور کل بھی یہ ہمارے ہاتھ میں ہوگی ۔دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ مزار قائد پر حاضری دی ۔ بعد ازاں ڈیرن سیمی نے پی ایس ایل ٹرافی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں بڑی شدت سے اس ٹرافی کا حصول چاہتا ہوں، آپ کو کیا لگتا ہے یہ کل میرے ہاتھ میں ہوگی ؟
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردونیوز اسپورٹس" جوائن کریں