Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی سی سی چیئرمین ششناک منوہر نے پی ایس ایل دیکھنے کی دعوت مستردکردی

کراچی:ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر اور آئی سی سی کے چیئر مین ششانک منوہر نے پی ایس ایل4 کے میچز دیکھنے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست مسترد کردی ۔ نیشنل اسٹیڈیم کے دورے کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے بتایا کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے چیئر مین نے نجی مصروفیت کی بنیاد پر پاکستان آنے سے معذرت کی ہے تاہم آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن سمیت دیگر غیرملکی شخصیات پی سی بی کی دعوت پر پاکستا ن کا دورہ کرکے پی ایس ایل کا میچ دیکھیں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، بنگلہ دیش،آئرلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے کرکٹ حکام کو بھی مدعو کیا ہے، مانی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ غیرملکی مہمان خود آکر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں، اس سے انھیں ٹیمیں بھیجنے کے فیصلے میں بھی مدد ملے گی۔نیشنل اسٹیڈیم کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بورڈ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور بنگلادیش کرکٹ بورڈز کے سیکیورٹی ماہرین پاکستان آکر صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں احسان مانی نے کہا کہ پی ایس ایل فور کے کامیاب انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا تصور تبدیل ہوگا۔ قبل ازیں انہوں نے اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور جاری کام کا جائزہ لیا۔ بورڈ کے سربراہ نے میڈیا سینٹر کا بھی دورہ کیا اور مقابلوں کے دوران میڈیا کے نمائندوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: