پاکستانی ہدایت کار وجاہت طویل عرصے سے اپنی نئی فلم پر کام کررہے ہیں تاہم اس کے حوالے سے انہوں نے خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔اب تک صرف شوٹنگ کے دوران کی وڈیوز ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس کے بعد چند روز قبل وجاہت نے اپنی آنے والی فلم ’چھلاوا‘ کے نام کا اعلان کیا تھااور اب فلم کی مرکزی اداکارہ مہوش حیات کے کردار ’زویا‘ کی پہلی جھلک بھی سامنے آئی ہے۔فلم کے پہلے پوسٹر میں مہوش حیات عروسی جوڑے میں دلہن بنی نظر آئی ہیں، جنہیں دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وہ بھاگنے کو تیار ہیں۔خیال رہے کہ چند روز قبل وجاہت نے ایک دلچسپ وڈیو بھی ریلیز کی تھی۔اس کے ذریعے انہوں نے فلم کی کاسٹ کا بھی اعلان کیا تھا۔ ”چھلاوا“ عیدالفطر کے موقع پر ریلیز ہوگی۔