Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل:کوئٹہ گلیڈیٹرز کی کامیابی پر وزیراعظم کی مبارکباد

 
اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پی ایس ایل4جیتنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اوران کے منیجر ویوین رچرڈز کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم اورٹیم منیجر ویوین رچرڈز کو مبارکباد دیتا ہوں جو میرے دوست ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ آئندہ پاکستان سپر لیگ مکمل طور پر پاکستان میں کھیلی جائے گی۔ وزیراعظم نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل کے تمام اسٹیک ہولڈرزکو بھی مبارکباددی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کا قیام یقینی بنانے پر انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسزکو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: