راجستھان:کار اور ٹرک میں تصادم،3افراد ہلاک
آگرہ۔۔۔۔راجستھان کے ضلع دھولپور میں کار ٹرک سے ٹکراگئی ۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ کار کے پرخچے اڑ گئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کارسے باہر نکالا۔کار میں سوار آگرہ کے رہنے والے رام بابو، پریم چند ، گجیندر کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر 5افراد شدید زخمی ہوگئے انہیں فوراً ایمبولینس کے ذریعے ضلع دھولپور کے صدر اسپتال پہنچایا گیا ۔اسپتال کے ٹراما سینٹر میں علاج کے بعد تمام زخمیوں کو آگرہ اسپتال منتقل کردیا گیاامراجالا ویب سائٹ کے مطابق دیہولی پولیس اسٹیشن میں تعینات اے ایس آئی پورن پوری نے بتایا کہ حادثہ ٹرک ڈرائیور کی جانب سے اچانک بریک لگانے سے پیش آیا۔مرنیوالے پریم چند کے بھائی شیام بابو نے ٹرک ڈرائیور کیخلاف دیہولی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرایا۔پولیس نےلاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیں اور رپورٹ درج کرکے ڈرائیور کو گرفتار کرنے کی کارروائی شروع کردی۔