احمد آباد۔۔۔۔گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ شنکر سنگھ وگھیلا کے گاندھی نگر میں واقع مکان سے تقریبا5لاکھ روپے نقد اور دیگر اشیاء چرانے کا واقعہ پیش آیا ۔سابق وزیر اعلیٰ کی جانب سے سوریہ سنگھ چاوڑا نے گاندھی نگر پولیس اسٹیشن میں 3لاکھ روپے نقد اور 2لاکھ کے زیورات چوری ہونے کی شکایت درج کرائی۔اس واقعہ میں وگھیلا کے چوکیدار کو مشکوک قراردیا جارہا ہے۔انہوں نے کا کہا کہ اس مکان میں باسودیو نامی نیپالی سیکیورٹی گارڈمع اہل و عیال سکونت پذیر تھا۔این بی ٹی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ ماہ وہ بیوی بچوں کے ساتھ نیپال جانے کے بعد واپس نہیں آیا۔شکایت کنندہ نے بتایا کہ جس کمرے کی الماری میں یہ رقم اور زیورات رکھے ہوئے تھے اس کا استعمال صرف باسو دیو ہی کیا کرتا تھاجس سے گمان ہوتا ہے کہ چوری کی واردات میں سیکیورٹی گارڈ ملوث ہے۔پولیس کے مطابق وگھیلا کے اہل خانہ کو چوری کی واردات کا علم اس وقت ہوا جب رشتے دار کی شادی میں شرکت کیلئے خواتین نے زیورات نکالنے کیلئے الماری کھولی۔پیتھا پور پولیس نے رپورٹ درج کرکے سیکیورٹی گارڈ کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -آگرہ: 11بینکوں میں 12کروڑ روپے کا گھپلہ کرنیوالا گرفتار