بالی وڈ میں حالیہ ریلیز ہونےوالی کامیڈی فلم 'ٹوٹل دھمال' میں مزاحیہ اداکاری کے بعد اداکار اجے دیوگن نئی فلم میں ایک انتہائی سنجیدہ کردار میں دکھائی دیں گے۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق فلمساز بھوشن کمار کی نئی فلم ' بھوج' میں اداکار اجے دیوگن ہندوستانی فضائیہ کے ونگ کمانڈر آفیسروجے کارنیک کا حقیقی کردار پیش کرینگے۔ اس سے قبل کئی فلموں میں پولیس افسر کا کردار کرنے کے بعد اجے پہلی بار پائلٹ کا کردار نبھائیں گے ۔