Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورکھپور: مورتیا ں پھینکنے کے واقعہ پر فرقہ وارانہ کشیدگی

گورکھپور۔۔۔۔وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے شہر گورکھپور میں واقع مندروں سے مورتیا ں سڑک پرپھینک کر امن و امان کی فضا خراب کرنے کی کوشش کی گئی ۔پولیس اور انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مورتیاں موقع سے ہٹوادیں اور  امن و امان کی فضا خراب کرنے کی سازش ناکام بناتے ہوئے علاقے میں اضافی حفاظتی دستے تعینات کردیئے ۔پولیس انتظامیہ نے لوگوں سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن و امان برقراررکھنے کی اپیل کی۔اے بی پی نیوز کے مطابق پہلا واقعہ شاہپورکے پادری بازار میں پیش آیا جہاں متعدد مورتیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔وہاں سے 100میٹر کے فاصلے پر واقع پپرائچ کے الیکٹرک بل مرکز کے سامنے بھگت چوراہے پر 2مورتیاں پھینکی گئیں۔اس واقعہ سے علاقے میں کشیدگی کا ماحول برپا ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کوکنٹرول کیا۔ پولیس کے اعلیٰ افسران کا کہنا ہے کہ یہ  شرپسندوں اورسماج دشمن عناصر کی  کارستانی ہے جو امن و امان تہ و بالا کرنے درپے ہیں۔پولیس نے یقین دہانی کرائی کہ واقعہ میں ملوث تمام افراد کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔
مزید پڑھیں:- - - -مایاوتی کا الیکشن لڑنے سےانکار؟

شیئر: