کرناٹک۔۔۔دھارواڑ میں گزشتہ روززیرتعمیر عمارت منہدم ہوگئی جس میں ابتک7افراد ہلاک اور 60زخمی ہوگئے۔ ان میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ جائے وقوعہ پرمقامی پولیس کے اعلیٰ افسران10ایمبولینس ، فائر بریگیڈ ،بی ایس ایف کے اہلکار ،ایس ڈی آر ایف کی ایک ٹیم اور این ڈی آر ایف کی 2ٹیمیں ملبہ میں دبے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی کارروائی میں مصروف ہیں۔امر اجالا ویب سائٹ سے باتیں کرتے ہوئے لوگوں نے بتایا کہ زمینی منزل میں متعدد دکانیں ہونے کی وجہ سے لوگ کثیر تعداد میں اشیائے صرف کی خریداری میں مصروف تھے۔ انہوں نے 4منزلہ عمارت تعمیرکرنے والے ٹھیکیدار پر ناقص تعمیراتی سامان استعمال کرنے کا الزام لگایا۔وزیر اعلیٰ نے اس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری کو امدادی کاموں پر نظر رکھنے اور زخمیوں کو فوراًاسپتال پہنچانے کیلئے فضائی ایمبولینس فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
مزید پڑھیں:- - - -لکھنؤ اجودھیا شاہراہ پر فوجی گاڑی آگ کے گولے میں تبدیل