Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیشنل تیراندازی مقابلے میں3گولڈ میڈل جیتنے والا لٹیرا گرفتار

نئی دہلی۔۔۔دہلی پولیس کی اسپیشل فورس نےمقامی تیراندازی میں گولڈ میڈل جیتنے والے 20سالہ راہول کو لوٹ مار کی واردات کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ اس کے قبضے سے 1.33لاکھ روپے ،پستول ، 2کارتوس برآمد ہوئے ۔پولیس نے  واردات میں استعمال کی جانیوالی موٹر سائیکل ضبط کرلی۔راہول نے2018ء میں جمنا اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونیوالے اولمپکس میں 8ایوارڈ جیتے تھے۔ ان میں 3گولڈ میڈل،4سلور اور ایک کانسی کا تمغہ تھا۔خصوصی سیکیورٹی فورس کے افسران نے بتایا کہ بوانا کے رہنے والے رنجیت کمار نے آکاش کو جائداد فروخت کرکے3لاکھ 60ہزار روپے لیکر  12مارچ کو اپنے بیٹے رنجیت کمار کے ساتھ گھر جارہے تھے کہ کھیڑا کلاں کے قریب موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے رنجیت کو گولی مارکر روپوں سے بھرا بیگ چھین لیا اور فرار ہوگئے۔نریلا پولیس اسٹیشن میں واقعہ کی رپورٹ درج کرائی گئی ۔امر اجالا ویب سائٹ کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان علی، مہتاب اور آکاش کو گرفتارکرلیاجبکہ راہول فرارتھا۔19مارچ کو انسپکٹر سنجیو کمار اور مان سنگھ کی ٹیم نے اطلاع ملنے پر سیکٹر 21دواریکا انڈر پاس کے قریب اُسے گرفتار کرلیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -سمجھوتہ ایکسپریس دھماکوں کے مقدمے میں چاروں ملزمان بری

شیئر: