Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انوکھا احتجاج: ’’تم مجھے ووٹ دو، میں تمہیں ڈینگو، ملیریا اور کیچڑ دونگا‘‘

نئی دہلی۔۔۔۔گزشہ کئی ماہ سے مغربی دہلی کے ست گرو رام سنگھ روڈ پر گٹر کا پانی ابل کر چاروں طرف پھلا رہتا تھاجس سے مکھی ، مچھر اور کیڑے مکوڑوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا تھا،لوگوں کو آنے جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاتھا،لوگوں نےکئی بارمقامی انتظامیہ کی توجہ اس جانب مبذول کرائی  لیکن ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔این بی ٹی کے مطابق اس علاقے میں روبوٹک انجینیئر ترون کا دفتر قائم ہے انہوں نے انوکھے انداز میں احتجاج درج کراتے ہوئےبڑے بڑے پوسٹرز نصب کرادیئے جن پر تحریر ہے ’’تم مجھے ووٹ دو، میں تمہیں ڈینگو، ملیریا اور کیچڑ دونگا۔ اس پوسٹر کے ذریعے احتجاجی کارروائی کے بعدفوراً انتظامیہ حرکت میں آگئی اورعلاقے میں صفائی مہم تیز کرتے ہوئے گٹر سے ابلتا ہوا پانی بندکرایااور لوگوں کے دیگر مسائل حل کرنے کیلئے ضروری اقدامات کئے۔
مزید پڑھیں:- - - -گروگرام: اہل خانہ پر شرپسندوں کا حملہ افسوسناک ہے، بالی ووڈ اداکارہ

شیئر: