نامور کامیڈین غفار لہری نے کہا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ میں لیجنڈاداکار لہری کا شاگر د ہوں اور میری ان کی نسبت سے پہچان ہے۔ لہری فلم انڈسٹری کے و ہ واحد اداکار تھے جو برجستہ اور بے ساختہ جملے بولنے کا ہنر جانتے تھے ۔میں نے لہری کے کام سے متاثر ہو کر باقاعدہ ان کی شاگردی اختیار کی ۔کامیڈی میں میرے استاد کا برصغیر میں کوئی ثانی نہیں تھا اور انہوں نے فلموں میں جس طرح کا کام کیا اس کا بالی وڈ اور لالی وڈ میں کوئی اداکار مقابلہ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میں کوشش کے باوجو د ان جیسا پرفارم کر نہیں سکتا۔لہری ایک اکیڈمی کا درجہ رکھتے تھے اور آج میں جس مقام پر ہوںاس میں میرے استادکا بہت بڑا ہاتھ ہے۔