چین کو سب سے زیادہ پیٹرول برآمد کرنے والا سعودی عرب
ریاض ۔۔۔ چین کے محکمہ کسٹم نے پیر کو اعلامیہ جاری کرکے بتایا کہ چین کو سب سے زیادہ تیل فراہم کرنے والا ملک سعودی عرب بن گیا ہے۔ فروری 2019ءکے اعدادوشمار یہی بتا رہے ہیں۔ عاجل کے مطابق اب روس چین کو تیل برآمد کرنے والے ممالک میں دوسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔ سعودی عرب مسلسل 3برسوں سے چین کو خام تیل فراہم کرنے والے ممالک میں دوسرے نمبر پر چل رہا تھا۔