Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پوٹاشیم سے بھرپور غذائیں ہائی بلڈ پریشر کم کرنے میں مددگار ‎

ہائی بلڈ پریشر صحت کے بہت سے مسائل کا سبب بن سکتا ہے جن میں ہارٹ اٹیک اور اسٹروک قابل ذکر ہیں ۔ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے مختلف طریقوں میں ایک اہم طریقہ خوراک کو صحت کی ضرورت کے مطابق بنانا ہے ۔ کچھ خاص قسم کی غذائیں بلڈ پریشر کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔ 
پوٹاشیم نمکیات کے منفی اثرات کو کم کر کے بلڈپریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ شکرقندی میں پوٹاشیم اور دیگر منرلز کثیر تعداد میں پائے جاتے ہیں ۔ ریسرچرز کے مطابق گردے آپ کے جسم میں موجود سیال کی مقدار کو کنٹرول کر کے بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے میں مدد دیتے ہیں ۔ ‏سیال جتنا زیادہ ہوگا بلڈ پریشر بھی اتنا ہی بڑھے گا ۔ گردے خون کو فلٹر کرتے ہیں اور غیر ضروری مادوں کے اخراج کا کام کرتے ہیں ۔ یہ تمام عمل سوڈیم اور پوٹاشیم کی متناسب مقدار کی موجودگی میں وقوع پذیر ہوتا ہے ۔  کھانے میں نمک کی زیادہ مقدار استعمال کرنے سے خون میں سوڈیم کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس کے سبب گردوں کے لئے اضافی پانی اور مادوں کا اخراج مشکل ہو جاتا ہے ۔ 
پھل اور سبزیوں کا زیادہ استعمال کرکے آپ جسم میں پوٹاشیم کی ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں ۔ پوٹاشیم گردوں کے کام کرنے کی صلاحیت کو بہتر بناتا ہے اور جسم میں پانی اور نمکیات کا درست تناسب فراہم کرتا ہے ۔ اس کے براہ راست اثرات بلڈپریشر پر پڑتے ہیں اس طرح سوڈیم بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے میں مدد دیتا ہے ۔ 

شیئر: