Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدالتی کارروائی کی ریکارڈنگ کا انتظام

ریاض ۔۔۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ریاض اور جدہ کی متعدد عدالتوں میں مقدمات کی کارروائی ریکارڈ کرنےوالے آلات کی تنصیب شروع کردی گئی۔ وزیر انصاف شیخ ولید الصمعانی نے عدالتی کارروئی تصویر و آہنگ کے ساتھ ریکارڈ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ اخبار 24اور عکاظ کے مطابق اس اقدام کا مقصد عدالتی خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور عدالتی عمل کو ڈیجیٹل میں تبدیل کرنا ہے۔ وزیر انصاف نے اعتراف کیا ہے کہ اس منصوبے کے نفاذ کے لئے عدالت کے تمام فریقوں کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔
 

شیئر: