Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی سی سی کی ون ڈے انٹرنیشنل میں نئی رینکنگ

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے انٹرنیشنل کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستانی ٹیم چھٹی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ بلے بازوں میں بابراعظم اور بولرز میں حسن علی کی پوزیشن میں بہتری آئی ہے۔آئی سی سی کے مطابق ون ڈے ٹیم رینکنگ میں انگلینڈ پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ ہند دوسرے نمبر پر ہے، نیوزی لینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، پاکستان چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان دسویں نمبر پر ہے۔بلے بازوں کی فہرست میں ویرات کوہلی پہلے نمبر پر ہیں جبکہ روہت شرما دوسرے، روس ٹیلر تیسرے، کوینٹن ڈی کوک چوتھے، بابراعظم پانچویں، فاف ڈوپلیسس چھٹے، جو روٹ ساتویں، فخر زمان آٹھویں، مارٹن گپٹل نوویں اور شئی ہوپ دسویں نمبر پر ہیں۔ بولرز کی فہرست میں ہند کے جسپریت بمرا پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ ٹرینٹ بولٹ دوسرے، راشد خان تیسرے، عمران طاہر چوتھے، کاگیسو ربادا پانچویں، کلدیپ یادیو چھٹے، پیٹ کمنز ساتویں، یوزویندرا چھاہل آٹھویں، مجیب زدران نویں اور عادل راشد دسویں نمبر پر ہیں۔آل راونڈرز میں افغانستان کے راشد خان کی اجارہ داری برقرار ہے جبکہ شکیب الحسن دوسرے، محمد نبی تیسرے، محمد حفیظ چوتھے، مچل سینٹنر پانچویں، جیسن ہولڈر چھٹے، معین علی ساتویں، کرس ووکس آٹھویں، سکندر رضا نویں اور اینجلو میتھیوز دسویں نمبر پر ہیں۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردو نیوز اسپورٹس"  جوائن کریں

شیئر: