جدہ کے نئے ہوائی اڈے سے مزید 3شہروں کیلئے پروازیں
جدہ ۔۔۔ جدہ کے نئے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ جازان ، شرورہ اور طائف کے ہوائی اڈوں کے لئے السعودیہ کی پروازیں شرو ع ہونگی۔ ان تینوں ہوائی اڈوں سے آنے والی پروازیں بھی جدہ کے نئے ہوائی اڈے پر ہی اترا کریں گی۔ عمل درآمد 31مارچ سے شروع ہوگا۔14ایئرپورٹ ایسے ہیں جہاں سے اور جن کے لئے نئے ہوائی اڈے پر پروازیں روانہ بھی ہونگی اور اتریں گی بھی۔