ریاض۔۔۔مملکت میں بے روزگار سعودیوں کی شرح کم ہو کر 12.7فیصد رہ گئی۔گزشتہ سہ ماہی میں یہ شرح 12.8فیصد تھی ۔ ملازمت پیشہ خواتین کی تعداد میں 20.2فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عاجل ویب سائٹ نے شماریات کے حوالے سے 2018ءکی چوتھی سہ ماہی سے متعلق لیبر مارکیٹ کے اعداد و شمار جاری کر کے بتایا کہ سعودی نوجوانوں میں بیروزگاری کی شرح 6.6فیصدتک پہنچ گئی۔ 2018ءکی چوتھی سہ ماہی میں بیروزگار خواتین کی شرح 32.5فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ 15برس اور اس سے زیادہ عمر کے سعودی شہریوں میں بیروزگاری کی اوسط شرح میں ٹھہراﺅآیا ہے ۔ یہ 2018ءکی چوتھی سہ ماہی میں 6.0فیصد ہو گئی ۔
آخری سہ ماہی کے اعداد و شمار کے مطابق ملازمت پیشہ سعودیوں کی مجموعی شرح 42.0فیصد تک پہنچ گئی ۔سعودی خواتین کی شرح 20.2فیصد ریکارڈ کی گئی ۔
محکمہ شماریات ایسے سعودیوں کو بیروزگار مانتا ہے جو وزارت شہری خدمات کی ویب سائٹ ”جدارہ و ساعد“فروغ افرادی قوت فنڈ (طاقات) پرروزگار کی تلاش کےلئے اندراج کرائے ہوئے ہوں ۔ محکمہ شماریات ایسے سعودی حضرات و خواتین کو بیروزگار نہیں تسلیم کرتا جو دفاتر کے ریکارڈ میں روزگار کے متلاشی کی حیثیت سے اپنے ناموں کا اندراج کرائے ہوتے ہیں ۔ یہ لوگ بیروزگار نہیں ہوتے بلکہ متبادل روزگار کی تلاش میں سرگرداں ہوتے ہیں ۔